Jawahir-ul-Quran - Al-Ghaashiya : 4
تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ
تَصْلٰى : داخل ہوں گے نَارًا : آگ حَامِيَةً : دہکتی ہوئی
گریں گے4 دہکتی ہوئی آگ میں
4:۔ ” تصلی “ ، ” حامیۃ “ نہایت تند و تیز آگ جو اللہ کے دشمنوں پر بھڑک اٹھے گی۔ ” قال ابن عباس قد حمیت فھی تتلظی علی اعداء اللہ۔ (مظہری، کبیر) ۔ ” تسقی من عین انیۃ “ جب ان کو جہنم کی شدید ترین گرمی میں پیاس لگے گی تو ان کو ایک ایسے چشمے سے پانی پلایا جائے گا جس سے نہایت گرم اور کھولتا ہوا پانی ابل رہا ہوگا۔ ” انیۃ “ نہایت گرم۔ بلغت نتہاہا فی الرچ (بیضاوی) ۔
Top