Kashf-ur-Rahman - Hud : 120
وَ كُلًّا نَّقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهٖ فُؤَادَكَ١ۚ وَ جَآءَكَ فِیْ هٰذِهِ الْحَقُّ وَ مَوْعِظَةٌ وَّ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ
وَكُلًّا : اور ہر بات نَّقُصُّ : ہم بیان کرتے ہیں عَلَيْكَ : تجھ پر مِنْ : سے اَنْۢبَآءِ : خبریں (احوال) الرُّسُلِ : رسول (جمع) مَا نُثَبِّتُ : کہ ہم ثابت کریں (تسلی دیں) بِهٖ : اس سے فُؤَادَكَ : تیرا دل وَجَآءَكَ : اور تیرے پاس آیا فِيْ : میں هٰذِهِ : اس الْحَقُّ : حق وَمَوْعِظَةٌ : اور نصیحت وَّذِكْرٰي : اور یاد دہانی لِلْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں کے لیے
اور رسولوں کے واقعات میں سے یہ تمام واقعات جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں ان کی وجہ سے آپ کے قلب کو تقویت دیتے ہیں اور ان واقعات کے بیان کرنے میں آپ کے پاس ایسا مضمون پہونچتا ہے جو حق اور صحیح ہے اور اہل ایمان کیلئے نصیحت اور یاد دہانی ہے
120 اور رسولوں کے واقعات میں یہ تمام واقعات جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں ان کے ذریعہ سے ہم آپ کے دل کو تقویت اور تسلی دیتے ہیں اور ان واقعات کے بیان کرنے میں آپ کے پاس ایسا مضمون پہنچا ہے جو حق اور صحیح ہے اور مسلمانوں کے لئے نصیحت اور یاددہانی ہے۔ یعنی ان قصص میں آپ کے پاس ایسا مضمون بیان ہوا ہے جو حق ہے اور مسلمانوں کے لئے برے کاموں سے بچنے کو نصیحت اور بھلے کام کرنے کی یاددہانی ہے یا یہ کہ اس سورت میں جو انبیاء و سابقین کے واقعات مذکور ہیں وہ حق ہیں اور مسلمانوں کیلئے نصیحت و یاداشت ہیں اور حضور ﷺ کو جو تقویت ان قصص سے ہوئی ہے وہ ظاہر ہے۔
Top