Kashf-ur-Rahman - Hud : 121
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ
وَقُلْ : اور کہ دیں لِّلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے اعْمَلُوْا : تم کام کیے جاؤ عَلٰي : پر مَكَانَتِكُمْ : اپنی جگہ اِنَّا : ہم عٰمِلُوْنَ : کام کرتے ہیں
اور جو لوگ یقین نہیں کرتے ان سے کہہ دیجئے کہ تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو اور ہم بھی عمل کررہے ہیں
121 اور جو لوگ باوجود ان دلائل کے یقین نہیں کرتے ان سے کہہ دیکئے کہ تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو اور ہم بھی عمل کر رہے ہیں اور تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی منتظر ہیں یعنی آخری فیصلہ کا انتظار کئے جائو اور دیکھو خدا کیا کرتا ہے۔
Top