Bayan-ul-Quran - An-Nahl : 15
وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ اَنْهٰرًا وَّ سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙ
وَاَلْقٰى : اور ڈالے (رکھے) فِي الْاَرْضِ : زمین میں۔ پر رَوَاسِيَ : پہاڑ اَنْ تَمِيْدَ : کہ جھک نہ پڑے بِكُمْ : تمہیں لے کر وَاَنْهٰرًا : اور نہریں دریا وَّسُبُلًا : اور راستے لَّعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَهْتَدُوْنَ : راہ پاؤ
اور اسی نے زمین میں بھاری بھاری پہاڑرکھ دیئے تا کہ کہیں زمین تم کو لیکر ہلنے نہ لگے اور اسی نے ندیاں پیدا کیں اور زمین میں راستے بنائے تا کہ تم منزل مقصود تک پہنچ سکو
15 ۔ اور اس نے زمین میں بھاری بھاری پہاڑ رکھ دیئے تا کہ کہیں زمین تم کو لے کر ہلنے اور ڈگمگانے نہ لگے اور اس نے ندیاں اور نہریں بنائیں اور راستے بنائے تا کہ تم ان راستوں سے راہ پائو اور منزل مقصود تک پہنچ سکو۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی ایک ملک سے دوسرے ملک جا سکو ۔ 12 ۔ مطلب یہ ہے کہ یہ سب کچھ تمہاری حفاظت اور سہولت و آسانی کے لئے کیا گیا ۔
Top