Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 29
فَادْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ
فَادْخُلُوْٓا : سو تم داخل ہو اَبْوَابَ : دروازے جَهَنَّمَ : جہنم خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہو گے فِيْهَا : اس میں فَلَبِئْسَ : البتہ برا مَثْوَى : ٹھکانہ الْمُتَكَبِّرِيْنَ : تکبر کرنے والے
سو اب تم جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جائو دراں حالیکہ وہاں ہمیشہ رہو گے غرض وہ جہنم سرکشوں کا بہت ہی برا ٹھکانہ ہے
29 ۔ سو اچھا اب تم جہنم کے دروازوں میں سے جہنم میں داخل ہو جائو در انحالی کہ وہاں تم ہمیشہ رہنے والے ہو ۔ غرض وہ جہنم سرکشوں غرور کرنے اور مخالفت کرنیوالوں کا برا ٹھکانہ ہے۔ یعنی الزام ثابت ہوجانے کے بعد جہنم میں داخل ہونے کا حکم دے دیا جائے گا ۔
Top