Kashf-ur-Rahman - Al-Hajj : 5
وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَا١ۚ لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ۪
وَالْاَنْعَامَ : اور چوپائے خَلَقَهَا : اس نے ان کو پیدا کیا لَكُمْ : تمہارے لیے فِيْهَا : ان میں دِفْءٌ : گرم سامان وَّمَنَافِعُ : اور فائدے (جمع) وَمِنْهَا : ان میں سے تَاْكُلُوْنَ : تم کھاتے ہو
اور اسی نے چوپاپیوں کو پیدا کیا ان چوپایوں میں تمہارے لئے گرمی حاصل کرنیکا سامان ہے اور وہ بھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے بعض کو کھاتے بھی ہو
5 ۔ اور اسی اللہ تعالیٰ نے چو پایوں کو پیدا کیا ان چوپایوں میں تمہارے لئے جڑاول اور سردی سے بچنے کا سامان بھی ہے اور ان میں سے اور بھی بہت سے منافع اور فائدے ہیں اور ان میں سے بعض کو کھاتے بھی ہو ۔ یعنی کھال کے پوستین اور موزے وغیرہ بنا کر جاڑے کا بچائو کرتے ہو اس کے علاوہ چوپایوں میں دودھ گھی مکھن وغیرہ کے فوائد بھی ہیں اور بعض جانور حلال ہیں ان کا گوشت بھی کھاتے ہو ۔ منھا تاکلون کا ترجمہ بعض حضرات نے یوں کیا ہے کہ ان چوپایوں کی بعض چیزیں جیسے گوشت اور چربی وغیرہ کھاتے بھی ہو۔
Top