Tafseer-e-Baghwi - An-Nahl : 6
وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ۪
وَلَكُمْ : اور تمہارے لیے فِيْهَا : ان میں جَمَالٌ : خوبصورتی۔ شان حِيْنَ : جس وقت تُرِيْحُوْنَ : شام کو چرا کر لاتے ہو وَحِيْنَ : اور جس وقت تَسْرَحُوْنَ : صبح کو چرانے لے جاتے ہو
اور جب شام کو انھیں (جنگل سے) لاتے ہو اور) جب صبح کو (جنگل) چرانے لیجاتے ہو تو ان سے تمہاری عزت وشان ہے۔
6 ولکم فیھاجمال “ اس سے مراد زینت ہے۔ ” حین تریحون “ جب تم اپنے چوپایوں کو شام کے وقت چرا کر لاتے ہو۔ ” وحین تسرحون “ جب تم صبح کے وقت اپنے گھروں سے چراگاہ کی طرف چرانے کے لیے لے جاتے ہو۔ یہاں رواح کو مقدم کیا کیونکہ منافع راحت کے بعد لی جاتی ہیں اور مالک کو اپنا منافع لے کر اس کو سکون حاصل ہوتا ہے۔
Top