Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 78
وَ اللّٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْئًا١ۙ وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
وَاللّٰهُ : اور اللہ اَخْرَجَكُمْ : تمہیں نکالا مِّنْ : سے بُطُوْنِ : پیٹ (جمع) اُمَّهٰتِكُمْ : تمہاری مائیں لَا تَعْلَمُوْنَ : تم نہ جانتے تھے شَيْئًا : کچھ بھی وَّجَعَلَ : اور اس نے بنایا لَكُمُ : تمہارے لیے السَّمْعَ : کان وَالْاَبْصَارَ : اور آنکھیں وَالْاَفْئِدَةَ : اور دل (جمع) لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَشْكُرُوْنَ : تم شکر ادا کرو
اور اللہ نے تم کو تمہاری مائوں کے پیٹ سے اس حال میں نکالا کہ تم اس وقت کچھ بھی نہیں جانتے تھے اور اسی نے تم کو کان اور آنکھیں اور دل عطا کئے تا کہ تم اس کے احسان کا شکر بجا لائو
78 ۔ اور اللہ تعالیٰ نے تم کو تمہاری مائوں کے پیٹوں میں سے اس حال میں نکالا کہ تم اس وقت کچھ بھی نہیں جانتے تھے اور اس نے تم کو کان دیئے اور آنکھیں اور دل عطا کئے تا کہ تم شکر بجا لائو اور اس کا شکر کرو۔
Top