Kashf-ur-Rahman - Maryam : 14
وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَیْهِ وَ لَمْ یَكُنْ جَبَّارًا عَصِیًّا
وَّبَرًّۢا : اور اچھا سلوک کرنیوالا بِوَالِدَيْهِ : اپنے ماں باپ سے وَلَمْ يَكُنْ : اور نہ تھا وہ جَبَّارًا : گردن کش عَصِيًّا : نافرمان
اور اپنے ماں باپ کا بڑا خدمت گزار تھا اور وہ سرکشی کرنے والا نافرمانی کرنے والا نہ تھا
- 14 اور اپنے ماں باپ کا بڑا خدمت گزار تھا اور وہ سرکشی کرنے والا اور نافرمانی کرنے والا نہ تھا۔ یعنی دین کا فہم اور رحم دلی اخلاق کی پاکیزگی ، پرہیز گاری والدین کا اطاعت گزارا اور خدمت گزار اور سرکش نہیں، نافرمان نہیں گویا تمام خوبیوں سے اس کو نوازا تھا خواہ وہ حقوق العباد ہوں یا حقوق اللہ ہوں سب باتیں ان اوصاف میں داخل ہوگئیں۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں یعنی علم کتاب لوگوں کو سکھانے لگے اپنے باپ کی جگہ زور سے یعنی باپ ضعیف تھے اور وہ جوان 12 ایک لڑکے نے ان کو بلایا کھیلنے کو کہا ہم کو اس واسطے نہیں بنایا 12 یعنی آرزو کے لڑکے ایسے ہوتے ہیں وہ ایسا نہ تھا۔ 12
Top