Kashf-ur-Rahman - Al-Baqara : 151
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ
وَمَا خَلَقْنَا : اور ہم نے نہیں پیدا کیا السَّمَآءَ : آسمان وَالْاَرْضَ : اور زمین وَمَا : اور جو بَيْنَهُمَا : ان دونوں کے درمیان لٰعِبِيْنَ : کھیلتے ہوئے
اور ہم نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس کو اس طور پر نہیں بنایا کہ ہم کوئی فعل عبث کرنے والے تھے۔
- 16 اور ہم نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے ان کو اس طور پر نہیں بنایا کہ ہم کوئی بےکار اور عبث فعل کرنیوالے تھے۔ یعنی اوپر کی آیتوں میں رسالت کا اثبات تھا اب توحید کے دلائل کا ذکر ہے مطلب یہ ہے کہ آسمان و زمین اور جو کچھ ان کے مابین ہم نے بنایا اور پیدا کیا ہے وہ کوئی بیکاری کا مشغلہ یا فعل عبث نہیں ہے بلکہ یہ تمام مصنوعات ہماری توحید اور وحدانیت پر دلالت کرنے والی ہیں یہ ہم نے کوئی کھیل کے طور پر نہیں بنائی ہیں۔
Top