Kashf-ur-Rahman - Al-Anbiyaa : 65
ثُمَّ نُكِسُوْا عَلٰى رُءُوْسِهِمْ١ۚ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هٰۤؤُلَآءِ یَنْطِقُوْنَ
ثُمَّ نُكِسُوْا : پھر وہ اوندھے کیے گئے عَلٰي رُءُوْسِهِمْ : اپنے سروں پر لَقَدْ عَلِمْتَ : تو خوب جانتا ہے مَا : جو هٰٓؤُلَآءِ : یہ يَنْطِقُوْنَ : بولتے ہیں
پھر انہوں نے اپنے سروں کو جھکالیا اور ابراہیم (علیہ السلام) سے کہا تو تو یہ بات جانتا ہی ہے کہ یہ بت بولا نہیں کرتے
(65) پھر انہوں نے شرمندہ ہوکر اپنے سروں کو جھکالیا اور ابراہیم (علیہ السلام) سے بولے بلاشبہ تو یہ بات جانتا ہی ہے کہ یہ بت بولتے نہیں۔ یعنی یہ بات تو تیرے علم میں ہے کہ یہ ہمارے معبود بولا نہیں کرتے ان کی اس بےبسی کو اور عاجزی کو دیکھ کر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب کھری کھری سنائیں۔
Top