Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 37
اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ۪ۙ
اِنْ هِىَ : نہیں اِلَّا : مگر حَيَاتُنَا : ہماری زندگی الدُّنْيَا : دنیا نَمُوْتُ : اور ہم مرتے ہیں وَنَحْيَا : اور ہم جیتے ہیں وَمَا : اور نہیں نَحْنُ : ہم بِمَبْعُوْثِيْنَ : پھر اٹھائے جانے والے
بس زندگی تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے کوئی ہم میں مرتا ہے اور کوئی ہم میں پیدا ہوتا ہے اور ہم کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا نہیں۔
(37) بس زندگی تو یہی ہماری دنیوی زندگی ہے کوئی ہم میں مرتا ہے اور کوئی ہم میں پیدا ہوتا ہے اور ہم کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوکر اٹھنا نہیں یعنی صرف یہی زندگی ہے یہیں مرنا ہے یہیں پیدا ہونا ہے اس زندگی کے بعد کوئی اور زندگی نہیں ہے۔
Top