Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 44
ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا١ؕ كُلَّمَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا كَذَّبُوْهُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّ جَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ١ۚ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ
ثُمَّ : پھر اَرْسَلْنَا : ہم نے بھیجے رُسُلَنَا : رسول (جمع) تَتْرَا : پے در پے كُلَّمَا : جب بھی جَآءَ : آیا اُمَّةً : کسی امت میں رَّسُوْلُهَا : اس کا رسول كَذَّبُوْهُ : انہوں نے اسے جھٹلایا فَاَتْبَعْنَا : تو ہم پیچھے لائے بَعْضَهُمْ : ان میں سے ایک بَعْضًا : دوسرے وَّجَعَلْنٰهُمْ : اور انہیں بنادیا ہم نے اَحَادِيْثَ : افسانے فَبُعْدًا : سو دوری (مار) لِّقَوْمٍ : لوگوں کے لیے لَّا يُؤْمِنُوْنَ : جو ایمان نہیں لائے
پھر ہم پے در پے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے جب کبھی بھی کسی قوم کا رسول اس کے پاس آتا تو وہ امت اس رسول کو جھٹلا دیتی پھر ہم بھی ایک قوم کے بعد دوسری قوم کو ہلاک کرتے رہے اور ہم نے ان ہلاک شدگان کو گزرے ہوئے افسانے بنادیا سو ان لوگوں کے لئے جو ایمان نہ لاتے تھے خدا کی رحمت سے دوری ہو
(44) پھر ہم پے در پے آگے پیچھے اپنے رسول بھیجتے رہے جب کسی قوم اور امت کے پاس اس کا رسول آیا تو وہ امت اس رسول کی تکذیب کرتی رہی اور اس کو جھٹلاتی رہی پھر ہم بھی ایک قوم کے بعد دوسری قوم کو ہلاک کرتے رہے اور ہم نے ان ہلاک شدگان کو گزرے ہوئے افسانے کردیا اور قصہ ان نئی قوموں کے پاس اپنے رسول بھیجتے رہے اور ہر امت نے یہ شیوہ اختیار کیا کہ جب کوئی رسول ان کے پاس آیا تو عام لوگوں نے اس کو جھوٹا بتایا تو ہم بھی ایک امت کے بعد دوسری اس کی پیش رو امت کے ساتھ لگاتے رہے یعنی یکے بعد دیگرے ہلاک کرتے رے اور ان کو ماضی کی کہانیاں اور قصہ ہائے پارینہ بناتے رہے کہ آنے والوں کی زبان پر ان کی کہانیا رہ گئیں اور ان کا نام و نشان نہ رہا۔ پس ایسے لوگ جنہوں نے پیغمبروں کے سمجھانے اور بتانے کے باوجود نہ مانا اور ایمان نہ لائے وہ خدا کی رحمت سے دور ہوں اور ایسے بےایمانوں پر خدا کی مار ہو۔
Top