Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 43
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَؕ
مَا تَسْبِقُ : نہیں سبقت کرتی ہے مِنْ اُمَّةٍ : کوئی امت اَجَلَهَا : اپنی میعاد وَمَا : اور نہ يَسْتَاْخِرُوْنَ : پیچھے رہ جاتی ہے
کوئی جماعت اپنے وقت مقررہ سے نہ آگے بڑھ سکے اور نہ وہ لوگ اس سے پیچھے ہٹ سکے
(43) کوئی گروہ اور کوئی جماعت اپنے وقت مقررہ سے نہ آگے بڑھ سکی اور نہ وہ لوگ اس سے پیچھے رہ سکے یعنی جس نافرمان قوم کی ہلاکت کا جو وقت اور میعاد مقرر تھی اس میعاد سے نہ کوئی قوم پیش قدمی کرسکی اور نہ اس میعاد سے پیچھے رہ سکی۔
Top