Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 9
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو هُمْ : وہ عَلٰي : پر۔ کی صَلَوٰتِهِمْ : اپنی نمازیں يُحَافِظُوْنَ : حفاظت کرنے والے ہیں
اور وہ جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں
(9) جو اپنی نمازوں کی مداومت کے ساتھ پابندی کرنے والے ہیں یعنی نمازکو پابندی کے ساتھ ادا کرتے ہیں اوپر نماز کے ساتھ خشوع کی تاکید تھی یہاں مداومت کی تاکید فرمائی۔
Top