Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 17
اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ
اَنْ : کہ اَرْسِلْ : تو بھیج دے مَعَنَا : ہمارے ساتھ بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَ : بنی اسرائیل
اور یہ پیغام لائے ہیں کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے
(17) اور یہ پیغام لائے ہیں کہ اے فرعون تو بنی اسرائیل کو ہمارے ہمراہ بھیج دے ۔ یعنی جو تمام عالموں کا پروردگار ہے اور پالن ہار ہے اس کی طرف سے ہم رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں اور چونکہ بنی اسرائیل پر بڑی تعدی ہورہی ہے اس لئے بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے اور ان کے جانے میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا کرے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں بنی اسرائیل کا وطن تھا ملک شام حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے قوت سے حضرت یوسف (علیہ السلام) کے سبب مصر میں آرہے تھے بہت مدت گزری اب حق تعالیٰ نے ان کو ملک شام دینا چاہا فرعون ان کو نہ چھوڑتا تھا کہ ان سے کام لیتا تھا بےگار میں 12
Top