Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 7
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ
اَوَلَمْ يَرَوْا : کیا انہوں نے نہیں دیکھا اِلَى الْاَرْضِ : زمین کی طرف كَمْ : کس قدر اَنْۢبَتْنَا : اگائیں ہم نے فِيْهَا : اس میں مِنْ كُلِّ : ہر قسم زَوْجٍ : جوڑا جوڑا كَرِيْمٍ : عمدہ
کیا ان لوگوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس سے ہر قسم کی کتنی اچھی اچھی چیزیں اگائی ہیں
(7) کیا ان منکروں نے زمین کی طرف نظر نہیں کی اور زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس سے ہر قسم کی کتنی اچھی اچھی چیزیں اگائی ہیں یعنی اگر ان پر غور کرتے تو صانع کے وجود اس کے کمال اور اس کی وحدت پر ایمان لاسکتے تھے لیکن انہوں نے توحید الٰہی کے لئے اتنی تکلیف بھی گوارہ نہ کی کہ عالم سفلی ہی کے عجائبات کو دیکھ لیتے۔
Top