Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 8
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی وَمَا كَانَ : اور نہیں ہیں اَكْثَرُهُمْ : ان میں اکثر مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
بیشک اس روئیدگی میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں
(8) بیشک اس نباتات اور زمین کی روئیدگی میں قدرت خداوندی کی بڑی نشانی ہے اور باوجود اس کے ان میں کے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
Top