Kashf-ur-Rahman - An-Naml : 6
وَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍ
وَاِنَّكَ : اور بیشک تم لَتُلَقَّى : دیا جاتا ہے الْقُرْاٰنَ : قرآن مِنْ لَّدُنْ : نزدیک جانب) حَكِيْمٍ : حکمت والا عَلِيْمٍ : علم والا
اور آپ کو یقینا یہ قرآن ایک بڑی حکمت والے بڑے علم والے کی جانب سے تلقین کیا جاتا ہے
(6) اور اے پیغمبر آپ کو یقینا یہ قرآن کریم ایک بڑی حکمت والے بڑے علم والے کی جانب سے ملتا اور دیا جاتا اور تلقین کیا جاتا ہے یعنی یہ قرآن کریم اس کی جانب آپ کو دیاجاتا ہے جو کمال علم اور کمال حکمت کا مالک ہے۔
Top