Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 68
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ
وَمَنْ : اور کون اَظْلَمُ : بڑا ظالم مِمَّنِ : اس سے جس نے افْتَرٰي : باندھا عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر كَذِبًا : جھوٹ اَوْ كَذَّبَ : یا جھٹلایا اس نے بِالْحَقِّ : حق کو لَمَّا : جب جَآءَهٗ ۭ : وہ آیا اس کے پاس اَلَيْسَ : کیا نہیں فِيْ جَهَنَّمَ : جہنم میں مَثْوًى : ٹھکانہ لِّلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لیے
اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو خدا پر جھوٹ بہتا ن باندھے یا جب سچی بات اس کو پہنچ جائے تو اس کی تکذیب کرے کیا ایسے کافروں کا آخری ٹھکانہ دوزخ میں نہ ہوگا
68۔ اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور ناانصاف کون ہوسکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب سچی بات اس کو پہنچ جائے اور اس کے پاس آجائے تو اس سچی بات کی تکذیب کرے کیا ایسے کافروں کا آخری ٹھکانہ جہنم میں نہ ہوگا ۔ یعنی بےدلیل اللہ تعالیٰ پر جھوٹ افترا کرے اور کہے کہ وہ شریک رکھتا ہے اور سچی بات جو مدلل اور مع الدلیل آئے اس کو جھٹلائے اور اس کی تکذیب کرے ، تو واقعی اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے اور ایسے ظالموں کا جہنم کے سوا ٹھکانہ بھی کہاں ہوسکتا ہے۔
Top