Anwar-ul-Bayan - Al-Ankaboot : 68
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ
وَمَنْ : اور کون اَظْلَمُ : بڑا ظالم مِمَّنِ : اس سے جس نے افْتَرٰي : باندھا عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر كَذِبًا : جھوٹ اَوْ كَذَّبَ : یا جھٹلایا اس نے بِالْحَقِّ : حق کو لَمَّا : جب جَآءَهٗ ۭ : وہ آیا اس کے پاس اَلَيْسَ : کیا نہیں فِيْ جَهَنَّمَ : جہنم میں مَثْوًى : ٹھکانہ لِّلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لیے
اور اس سے ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب حق بات اس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے کیا کافروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے ؟
(29:68) افتری۔ ماضی واحد مذکر غائب افتری یفتری افتراء (افتعال) سے۔ دروغ بانی کرنا۔ بہتان تراشی کرنا۔ جھوٹ باندھنا من افتری علی اللہ کذبا۔ جس نے اللہ پر جھوٹا بہتان باندھا۔ نری مادہ۔ کذب۔ ماضی واحد مذکر غائب اس نے جھٹلایا۔ اس نے انکار کیا۔ کذب بالامر۔ کسی چیز سے انکار کرنا۔ کذب بایات ربہ اس نے اپنے پروردگار کی آیات کا انکار کیا۔ مثوی۔ ظرف مکان۔ مثاوی جمع۔ ٹھکانا۔ دراز مدت کے لئے ٹھیرنے کا موام۔ فرودگاہ۔ ثوی یثوی ثوی۔ ضرب سے مصدر
Top