Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 6
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ
لِتُنْذِرَ : تاکہ آپ ڈرائیں قَوْمًا : وہ قوم مَّآ اُنْذِرَ : نہیں ڈرائے گئے اٰبَآؤُهُمْ : ان کے باپ (دادا) فَهُمْ : پس وہ غٰفِلُوْنَ : غافل (جمع)
آپ کو پیغمبر اس لئے بنایا ہے تاکہ آپ ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے سو اسی وجہ سے وہ بیخبر ہیں۔
(6) آپ کو پیغمبر اس لئے بنایا اور یہ قرآن حکیم آپ پر اس لئے نازل کیا تاکہ آپ اس قوم کو اور ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادا عرصہ سے نہیں ڈرائے گئے سو اسی وجہ سے وہ غافل اور بیخبر ہیں۔ یعنی عرب میں عرصہ سے کوئی مستقل نبی نہیں آیا اگرچہ حضرت ابراہیم اور اسماعیل (علیہم السلام) کے زمانے کے احکام تشریعی موجود تھے لیکن مردرزمانہ کی وجہ ان میں تحریف و تغیر ہوچکی تھی اور چونکہ آپ کی بعثت عام تھی اس لئے فرمایا لتنذرقوما ما انذر ابائوھم
Top