Kashf-ur-Rahman - Al-Ghaafir : 64
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً وَّ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ١ۖۚ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ
اَللّٰهُ الَّذِيْ : اللہ وہ جس نے جَعَلَ : اس نے بنایا لَكُمُ : تمہارے لئے الْاَرْضَ : زمین قَرَارًا : قرارگاہ وَّالسَّمَآءَ : اور آسمان بِنَآءً : چھت وَّصَوَّرَكُمْ : اور تمہیں صورت دی فَاَحْسَنَ : تو بہت اچھی صُوَرَكُمْ : تمہیں صورت دی وَرَزَقَكُمْ : اور تمہیں رزق دیا مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۭ : پاکیزہ چیزیں ذٰلِكُمُ : یہ ہے اللّٰهُ : اللہ رَبُّكُمْ ښ : تمہارا پروردگار فَتَبٰرَكَ : سو برکت والا اللّٰهُ : اللہ رَبُّ : پروردگار الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے قرارگاہ اور آسمان کو چھت بنایا اور اسی نے تمہاری شکل و صورت بنائی سو اس نے تمہاری صورتیں بہترین بنائیں اور کھانے کو تمہیں پاکیزہ یعنی لذیذ چیزیں عطا فرمائیں یہ ہے اللہ تمہارا پروردگار سو اللہ تعالیٰ نے بہت عالیشان ہے جو تمام عالموں ککا پروردگار ہے۔
(64) اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے زمین کو قرار کی جگہ اور ٹھہرنے کی جگہ بنایا اور آسان کو مثل چھت کے بنایا اور اس نے تمہاری شکل و صورت بنائی سو تمہاری صورتیں بہترین بنائیں اور تم کو لزیذ اور پاکیزہ چیزیں کھانے کو عطا فرمائیں یہ ہے اللہ تعالیٰ تمہارا پروردگار سو بڑی برکت ہے اللہ تعالیٰ کی اور اللہ تعالیٰ بڑا عالیشان ہے جو تمام عالموں کا پروردگار ہے۔ یعنی رہنے کی زمین اور وہ زمین آسمان کے ساتھ مستقف یعنی آسمان کی چھت اس نے ہی تمہاری صورت اور تمہارا نقشہ بھی بہترین بنایا اور تم کو لذیذ ونفیس اور خوش ذائقہ پاکیزہ اور عمدہ چیزوں سے روزی دی اب سمجھ لو کہ جس نے یہ سب کچھ کیا وہی تمہارا پروردگار ہے اور وہ رب العالمین بڑا عالیشان ہے اور اس کی بڑی برکت ہے ہم نے تیسر میں تمام معاف کی رعایت رکھی ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں سب جانوروں سے انسان کی صورت بہتر اور روزی ستھری ہے۔ خلاصہ : یہ کہ صورت میں بھی سب سے بہتر اور دیدہ زیب غذا میں بھی دانے اور پھل تمہارے اور پتے اور بھوسا جانوروں کا فتبارک اللہ رب العلمین۔
Top