Kashf-ur-Rahman - Al-Ghaafir : 63
كَذٰلِكَ یُؤْفَكُ الَّذِیْنَ كَانُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ
كَذٰلِكَ : اسی طرح يُؤْفَكُ : الٹے پھرجاتے ہیں الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَانُوْا : تھے بِاٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیات کا يَجْحَدُوْنَ : وہ انکار کرتے ہیں
جس طرح یہ لوگ الٹے پھرے جارہے ہیں اسی طرح وہ لوگ پھیر دیئے جاتے ہیں جو خدا کی آیتوں کا انکار کیا کرتے ہیں۔
(63) جس طرح یہ لوگ پھرے جارہے ہیں اسی طرح وہ لوگ پھیر دیئے جاتے ہیں جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔ یعنی جس طرح یہ کفار عرب راہ حق سے پھرے جارہے ہیں اسی طرح سب معاندین کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے خواہ وہ لوگ ان سے پہلے ہوچکے ہوں یا ان کے بعد ہوں جو شخص ازراہ عناد اور سرکشی اللہ تعالیٰ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کے دل راہ حق سے پھر دیئے جاتے ہیں کیونکہ دستور اللہ تعالیٰ کا یہی ہے بعض حضرات نے صرف قبل کے لوگ مراد لئے ہیں لیکن بعض حضرات نے پہلے اور پچھلے سب کے لئے آیت کو عامرکھا ہے یعنی وہ کسی زمانے کے لوگ ہوں جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے ساتھ معاندانہ رویہ اختیار کیا تو ان کو راہ حق سے پھیر دیا گیا۔
Top