Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 118
اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَ١ۚ وَ اِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
اِنْ : اگر تُعَذِّبْهُمْ : تو انہیں عذاب دے فَاِنَّهُمْ : تو بیشک وہ عِبَادُكَ : تیرے بندے وَاِنْ : اور اگر تَغْفِرْ : تو بخشدے لَهُمْ : ان کو فَاِنَّكَ : تو بیشک تو اَنْتَ : تو الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف کر دے تو یقینا تو کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے۔
-118 اگر تو ان کو سزا دے اور ان کو عذاب کرنا چاہے تو وہ تیرے بندے ہیں اور تو ان کو عذاب کرسکتا ہے اور اگر تو ان کی مغفرت کر دے اور ان کو بخشش دے اور ان کو م عاف کر دے تو یقینا تو کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے یعنی تیرے کام میں کوئی مداخلت کرنے والا نہیں ہے۔
Top