Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 143
ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ۚ مِنَ الضَّاْنِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَیْنِ١ؕ قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ نَبِّئُوْنِیْ بِعِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَۙ
ثَمٰنِيَةَ : آٹھ اَزْوَاجٍ : جوڑے مِنَ : سے الضَّاْنِ : بھیڑ اثْنَيْنِ : دو وَ : اور مِنَ : سے الْمَعْزِ : بکری اثْنَيْنِ : دو قُلْ : پوچھیں ءٰٓالذَّكَرَيْنِ : کیا دونوں نر حَرَّمَ : حرام کیے اَمِ الْاُنْثَيَيْنِ : یا دونوں مادہ اَمَّا : یا جو اشْتَمَلَتْ : لپٹ رہا ہو عَلَيْهِ : اس پر اَرْحَامُ : رحم (جمع) الْاُنْثَيَيْنِ : دونوں مادہ نَبِّئُوْنِيْ : مجھے بتاؤ بِعِلْمٍ : کسی علم سے اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم صٰدِقِيْنَ : سچے
خدا نے آٹھ نر اور مادہ پیدا کئے بھیڑ میں سے دو نر اور مادہ ار بکریوں میں سے دو نر اور مادہ آپ پوچھئے کیا خدا نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادوں کو یا اس بچہ کو حرام کیا ہے جس کو دونوں مادہ پیٹ میں لئے ہوئے ہوں تم مجھے کسی صحیح دلیل کے ساتھ جواب دو اگر تم سچے ہو۔
-143 اللہ تعالیٰ نے ان مواشی میں جن کے حلال و حرام ہونے پر افتراء کرتے رہتے ہیں آٹھ نر اور مادہ پیدا کئے ہیں بھیڑ میں سے دو خواہ وہ چکنی والے ہوں یا بےچکنی کے اور بکری میں سے دو نر اور مادہ اے پیغمبر آپ ان سے پوچھئے کیا اللہ تعالیٰ نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں کو حرام کیا ہے یا اس بچہ کو حرام کیا ہے جس کو دونوں ماوائیں اپنے پیٹ میں لئے ہوئی ہیں تم مجھے صحیح دلیل سے بتائو اگر تم سچے ہو یعنی نر اور مادہ کا حساب لگائو تو ایک بھیڑ کی مادہ اور ایک نر اور ایک بکری میں سے مادہ اور ایک نر تواب بتائو کہ اللہ تعالیٰ نے ان چاروں میں سے کس کو حرام کیا ہے یا اس بچہ کو حرام کیا ہے جو مادہ کے رحم میں ہوتا ہے اور اگر ان میں سے خدا تعالیٰ نے کسی کو حرام نہیں فرمایا تو تم کو ن ہو اور تمہارے معبود ان باطلہ کو کیا حق ہے کہ کسی کو حرام اور کسی کو حلال کرتے پھرتے ہیں اس حق کا تو وہی سزا وار ہے جس نے ان مویشیوں کو پیدا کیا ہے یہ کیا انصاف ہے کہ حق تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی بھیڑ بکریوں پر تم حرام یا حلال کا حکم لگائو۔
Top