Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 149
وَ لَمَّا سُقِطَ فِیْۤ اَیْدِیْهِمْ وَ رَاَوْا اَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوْا١ۙ قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ یَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَ یَغْفِرْ لَنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
وَ : اور لَمَّا : جب سُقِطَ فِيْٓ اَيْدِيْهِمْ : گرے اپنے ہاتھوں میں (نادم ہوئے) وَرَاَوْا : اور دیکھا انہوں نے اَنَّهُمْ : کہ وہ قَدْ ضَلُّوْا : تحقیق گمراہ ہوگئے قَالُوْا : وہ کہنے لگے لَئِنْ : اگر لَّمْ يَرْحَمْنَا : رحم نہ کیا ہم پر رَبُّنَا : ہمارا رب وَيَغْفِرْ لَنَا : اور (نہ) بخش دیا لَنَكُوْنَنَّ : ضرور ہوجائیں گے مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے
اور جب وہ نادم ہوئے اور انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ وہ گمراہ ہوگئے تو کہنے لگے اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہم کو نہ بخشا تو بیشک ہم بڑے نقصان میں پڑجائیں گے
149 اور جب موسیٰ (علیہ السلام) کی قو م کے لوگ اپنی اس حرکت پر سخت نادم ہوئے اور وہ یہ سمجھ گئے کہ وہ صحیح راہ سے بھٹک گئے تو وہ کہنے لگے کہ اگر ہمارے پروردگار نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہم کو نہ بخشا تو یقیناً ہم بڑے زیاں کار ہوں گے اور بڑے نقصان میں پڑجائیں گے۔ یعنی جب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) توریت لے کر آئے تب ان لوگوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور شرمندہ ہوکر معافی خواہ ہوئے۔
Top