Tafseer-e-Madani - Al-Qasas : 2
تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ
تِلْكَ : یہ اٰيٰتُ : آیتیں الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ : واضح کتاب
یہ آیتیں ہیں کھول کر بیان کرنے والی اس کتاب عظیم کی
1 قرآن حکیم کی عظمت شان : سو ارشاد فرمایا گیا کہ " یہ آیتیں ہیں کھول کر بیان کرنے والی اس کتاب عظیم کی " جس کی عظمت کا کوئی کنارہ نہیں۔ اور جو منبع ومصدر ہے ہر خوبی و کمال کا اور سر چشمہ ہے حق و ہدایت کا۔ جس نے کھول کر بیان کردیا حق و حقیقت کو اور صدق و صفا کو۔ اور جس نے پوری طرح تفریق وتمیز کردی حق و باطل کے درمیان۔ حرام و حلال اور جائز و ناجائز کے درمیان۔ یہاں پر سورة نمل کی پہلی آیت کے حواشی پر بھی ایک نظر ڈالی جائے۔ سو یہ اس شان کی ایک ہی کتاب ہے اور یہ ایسی عظیم الشان اور بےمثال نعمت ہے جس جیسی دوسری کوئی نعمت نہ ہوئی ہے نہ آئندہ کبھی ممکن ہے۔ لہذا اس نعمت عظمیٰ کی دل و جان سے قدر کرنی چاہیئے کہ اس سے اعراض و روگردانی بڑی بےانصافی اور سخت ناشکری ہوگی جو دارین کے ہولناک خسارے کا باعث ہے ۔ والعیاذ باللہ العظیم -
Top