دلوں تک پہنچنے کا مطلب :
7 : الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْئِدَۃِ (جو دلوں تک جا پہنچے گی) یعنی وہ آگ ان کے پیٹوں میں گھس جائے گی اور یہاں تک کہ سینوں میں پہنچ جائے گی اور ان کے دلوں کو جھانک لے گی۔ افئدۃؔ : دل کا درمیان۔ انسان کے جسم میں دل سے بڑھ کر کوئی چیز لطیف نہیں۔ اور نہ ہی اس سے زیادہ کوئی چیز معمولی ایذاء کو محسوس کرنے والی ہے۔ اس وقت دل کی تکلیف کا کیا حال ہوگا جب جہنم کی آگ اس کو جھانکے گی اور اس پر مسلط ہوجائے گی۔
دل کو خاص کرنے کی وجہ یہ ہے کہ دل کفر کے مقامات اور عقائد فاسدہ کا مرکز ہے۔ اطلاع نار کا مطلب یہ ہے کہ وہ آگ ان پر چھا جائے گی۔