Madarik-ut-Tanzil - Ibrahim : 41
رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠   ۧ
رَبَّنَا : اے ہمارے رب اغْفِرْ لِيْ : مجھے بخشدے وَلِوَالِدَيَّ : اور میرے ماں باپ کو وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ : اور مومنوں کو يَوْمَ : جس دن يَقُوْمُ : قائم ہوگا الْحِسَابُ : حساب
اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کیجئیو۔
41: رَبَّنَااغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ (اے میرے رب ! مجھے اور میرے والدین کو بخش دے) آدم و حواء مراد ہیں۔ نمبر 2۔ اپنے والد کے ایمان سے مایوس اور دعا کی ممانعت سے قبل یہ دعا کی جیسا دوسری آیت میں ہے۔ ماکان استغفار ابراہیم لابیہ الا عن موعدۃ وعدھا ایاہ (الاٰیۃ) وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ ( اور ایمان والوں کو بخش دے قیامت کے دن) یعنی جس دن حساب ثابت ہوگا نمبر 2۔ حساب کی طرف قیام کی نسبت اسناد مجازی ہے جیسے وسئل القریۃ ] یوسف : 82[ میں ہے۔
Top