Madarik-ut-Tanzil - Al-Hajj : 57
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا فَاُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ۠   ۧ
وَ : اور الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جن لوگوں نے کفر کیا وَكَذَّبُوْا : اور جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات کو فَاُولٰٓئِكَ : پس وہی لوگ لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ مُّهِيْنٌ : عذابِ ذلت
اور جو کافر ہوئے اور ہماری آیتوں کو جھٹلاتے رہے ان کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا
57: وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَکَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا فَاُوْلٰٓپکَ لَہُمْ عَذَابٌ مُّھِیْنٌ (اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا ان کے لئے ذلت آمیز عذاب ہے۔ ) ربط : پھر اللہ تعالیٰ نے فریق اول میں سے ایک فریق کو اپنے فضل سے خاص کیا اور فرمایا۔
Top