Madarik-ut-Tanzil - Al-Hajj : 58
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوْۤا اَوْ مَاتُوْا لَیَرْزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوْا : اور جن لوگوں نے ہجرت کی فِيْ : میں سَبِيْلِ اللّٰهِ : اللہ کا راستہ ثُمَّ : پھر قُتِلُوْٓا : مارے گئے اَوْ : یا مَاتُوْا : وہ مرگئے لَيَرْزُقَنَّهُمُ : البتہ وہ انہیں رزق دے گا اللّٰهُ : اللہ رِزْقًا : رزق حَسَنًا : اچھا وَاِنَّ اللّٰهَ : اور بیشک اللہ لَهُوَ : البتہ وہ خَيْرُ : سب سے بہتر الرّٰزِقِيْنَ : رزق دینے والا
اور جن لوگوں نے خدا کی راہ میں ہجرت کی پھر مارے گئے یا مرگئے ان کو خدا اچھی روزی دے گا اور بیشک خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
بلا مثال پیدا کرنے والا بلا ملال دے گا : 58: وَالَّذِیْنَ ھَاجَرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ (اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کی) وہ اپنے اوطان سے جہاد کرنے کیلئے نکلے ہیں۔ ثُمَّ قُتِلُوْا (پھر وہ قتل کردیئے گئے) جہاد میں۔ قراءت : شامی نے قُتِّلُوْا پڑھا ہے۔ اَوْمَاتُوْا (یا طبعی موت آگئی) لَیَرْزُقَنَّھُمُ اللّٰہُ رِزْقًاحَسَنًا (اللہ تعالیٰ ضرور ان کو رزق حسن سے نوازیں گے) ایک قول یہ ہے رزق حسن وہ ہے جو کبھی بھی منقطع نہ ہو۔ وَاِنَّ اللّٰہَ لَھُوَ خَیْرُالرّٰزِقِیْنَ (اور بیشک اللہ تعالیٰ ہی بہترین رزق عنایت فرمانے والے ہیں) کیونکہ وہ بلامثال مخلوق کو ایجاد کرنے والے ہیں۔ اور تمام کے رزق کی بلا ملال کفالت کرنے والے ہیں۔
Top