Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 102
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
فَلَوْ : پس کاش اَنَّ لَنَا : کہ ہمارے لیے كَرَّةً : لوٹنا فَنَكُوْنَ : تو ہم ہوتے مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : مومن (جمع)
کاش ہمیں (دنیا میں) پھرجانا ہو تو ہم مومنوں میں ہوجائیں
102: فَلَوْ اَنَّ لَنَاکَرَّ ۃً (پس کاش ہم کو ایک بار واپسی لوٹنا میسر آجاتا) کرہؔ سے مراد دنیا کی طرف لوٹنا ہے۔ فَنَکُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ (پس ہم ضرور مؤمنین میں سے ہوجاتے) نحو : لوؔ کا جواب محذوف ہے اور وہ لفعلنا کیت و کیت ہے۔ نمبر 2۔ لو ایسے مقام پر تمنی کیلئے ہے گویا اس طرح کہا گیا ہے فلیت لنا کرۃً کاش ہمارے لئے لوٹنا ہو کیونکہ لوؔ اور لیتؔ قریب المعنیٰ ہیں۔
Top