Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 220
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
اِنَّهٗ : بیشک وہ هُوَ : وہی السَّمِيْعُ : سننے والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
وہ بیشک سننے والا اور جاننے والا ہے
عبادت کی مشقت آسان کردی : 220: اِنَّہٗ ھُوَ السَّمِیْعُ (بیشک وہ ہر بات کو سننے والا) جو تم کہتے ہوالْعَلِیْمُ (اور ہر بات کو جاننے والا ہے) جس کی تم نیت کرتے ہو اور جس پر عمل کرتے ہو۔ اس میں عبادات کی مشقتیں آپ پر آسان کردی۔ وہ اس طرح کہ آپ کو خبر دی کہ آپ ہماری نگاہ میں ہیں۔ اب اس پر کیا مشقت ہوگی جو یہ جانتا ہو کہ میرا مولا مجھے دیکھ رہا ہے اور یہ اسی طرح ہے جیسا کہ کہا جائے بعینی مایتحمل لمتحمّلون من اجلی میری خاطر جو برداشت کرنے والے برداشت کرتے ہیں وہ میری نگاہ میں ہے۔
Top