Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 7
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ
اَوَلَمْ يَرَوْا : کیا انہوں نے نہیں دیکھا اِلَى الْاَرْضِ : زمین کی طرف كَمْ : کس قدر اَنْۢبَتْنَا : اگائیں ہم نے فِيْهَا : اس میں مِنْ كُلِّ : ہر قسم زَوْجٍ : جوڑا جوڑا كَرِيْمٍ : عمدہ
کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اگائی ہیں
کمالِ قدرت : 7: اَوَلَمْ یَرَوْاِلَی الْاَرْضِ کَمْ اَنْبَتْنَا (کیا انہوں نے زمین کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھا کہ ہم نے کس قدر اگایا) نحو : کم یہ انبتنا کی وجہ سے منصوب ہے۔ فِیْھَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ (اس میں ہر طرح کا سبزہ) زوج کا معنی اقسام نباتکَرِیْمٍ (شاندار) ، کثیر الفوائد جس سے انسان و حیوان ہر دو مستفید ہوتے ہیں جیسا کہ کریم شخص کا نفع ہر ایک کیلئے عام ہوتا ہے۔ نحو : کثرت و احاطہ کے دونوں کلمات کو جمع کردیا۔ کلؔ کا کلمہ نبات کے افراد پر تفصیل سے بطور احاطہ دلالت کرتا ہے اور کمؔ کثرتِ اصناف کو محیط ہے اور اس سے اللہ تعالیٰ نے اپنے کمال قدرت پر متنبہ کیا ہے۔
Top