Madarik-ut-Tanzil - An-Naba : 17
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ
اِنَّ : بیشک يَوْمَ الْفَصْلِ : فیصلے کا دن كَانَ مِيْقَاتًا : ہے مقرر
بیشک فیصلے کا دن مقرر ہے
ثواب و عقاب کے لئے میعاد : 17 : اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ (بیشک فیصلے کا دن) یعنی محسن، مسیئی اور باطل پرست اور حق پرست کے مابین۔ کَانَ مِیْقَاتًا (ایک معین وقت ہے) مقررہ میعاد ہے۔ اور جزاء ملنے کیلئے طے شدہ انتہاء ہے۔ نمبر 2۔ ثواب و عقاب کے لئے میعاد ہے۔
Top