Tafseer-e-Majidi - Al-An'aam : 122
وَ اٰتَیْنٰهُ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَؕ
وَاٰتَيْنٰهُ : اور اس کو دی ہم نے فِي الدُّنْيَا : دنیا میں حَسَنَةً : بھلائی وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں لَمِنَ : البتہ۔ سے الصّٰلِحِيْنَ : نیکو کار (جمع)
اور ہم نے دنیا میں بھی انہیں بھلائی دی تھی اور آخرت میں تو وہ صالحین میں ہیں ہی،184۔
184۔ آیت منجملہ دوسری آیات کے، اس باب میں نص قاطع ہے کہ دنیوی نعمتوں سے سرفرازی، مراتب اخروی کے ذرا بھی منافی نہیں، وھذالدفع توھم ان ما اوتیہ فی الدنیا ینقص مقامہ فی العقبی (روح) (آیت) ” فی الدنیا حسنۃ “۔ دنیا میں جتنی بھی نعمتیں ہوسکتی ہیں، سب حضرت (علیہ السلام) کی ذات میں جمع ہوگئی تھیں، مفسرین ہی نہیں، مؤرخین کا بیان کا بیان بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ (آیت) ” فی الاخرۃ لمن الصلحیں “۔ اور صالح بھی کیسے ؟ صالحیت کے اعلی ترین مرتبہ پر فائز۔ صالحین کے سرور وسردار۔
Top