Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 82
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : وہ پھرجائیں فَاِنَّمَا : تو اس کے سوا نہیں عَلَيْكَ : تم پر الْبَلٰغُ : پہنچا دینا الْمُبِيْنُ : کھول کر (صاف صاف)
لیکن اگر یہ روگردانی کئے رہیں تو آپ کے ذمہ تو صاف صاف پہنچا دینے کے سوا اور کچھ بھی نہیں،131۔
131۔ (تو آپ ان کے لیے غم وتردد میں ہرگز نہ پڑیں) (آیت) ” فان تولوا “۔سے اشارہ ادھر ہوگیا، کہ وضوح دلائل کے بعد بھی اگر یہ توحید و ایمان سے برگشتہ رہیں، صیغہ مخاطب سے غائب کی طرف انتقال صنعت التفات میں سے ہے، جس کا ذکر کئی بار آچکا ہے۔
Top