Tafseer-e-Majidi - Al-Kahf : 106
ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوْا وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ رُسُلِیْ هُزُوًا
ذٰلِكَ : یہ جَزَآؤُهُمْ : ان کا بدلہ جَهَنَّمُ : جہنم بِمَا : اس لیے کہ كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا وَاتَّخَذُوْٓا : اور ٹھہرایا اٰيٰتِيْ : میری آیات وَرُسُلِيْ : اور میر رسول هُزُوًا : ہنسی مذاق
ان کی سزا وہی ہے یعنی دوزخ اس سبب سے کہ انہوں کفر کیا تھا اور میری نشانیوں اور میرے پیغمبروں کی ہنسی اڑائی تھی،157۔
157۔ کفر و طغیان میں جب ترقی ہوجاتی ہے تو انسان محض انکار ہی پر بس نہیں کرتا بلکہ تکذیب کے ساتھ ساتھ تمسخر بھی حق تعالیٰ کی کتابوں، پیغمبروں اور احکام کے ساتھ کیا کرتا ہے۔
Top