Tafseer-e-Majidi - Al-Anbiyaa : 10
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠   ۧ
لَقَدْ اَنْزَلْنَآ : تحقیقی ہم نے نازل کی اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف كِتٰبًا : ایک کتاب فِيْهِ : اس میں ذِكْرُكُمْ : تمہارا ذکر اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ : تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟
یقیناً ہم تمہاری طرف ایسی) کتاب اتارچکے جس میں تمہارے لئے نصیحت موجود ہے تم کیا پھر بھی نہیں سمجھتے،15۔
15۔ خطاب قرآن کے معاصر منکرین سے ہے۔ ان سے ارشاد ہورہا ہے کہ نہ قرآن کی بلیغ موعظت تم پراثر کرتی ہے، اور نہ تم گزشتہ منکرین کے انجام سے سبق حاصل کرتے ہو۔ الذکر بمعنی التذکیر والمعنی فیہ موعظتکم (روح)
Top