Tafseer-e-Majidi - Adh-Dhaariyat : 49
وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ : اور ہر چیز میں سے خَلَقْنَا : بنائے ہم نے زَوْجَيْنِ : جوڑے لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَذَكَّرُوْنَ : تم نصیحت پکڑو
اور ہم نے ہر چیز کو دو دو قسم کی بنایا تاکہ تم سمجھو،28۔
28۔ (اور غور وفکر سے کام لے کر اس حکمت وصناعی سے استدلال توحید پر کرو) ۔ (آیت) ” زوجین “۔ سے یہاں مراد مقابل کی چیزیں ہیں۔ مثلا گرمی سردی، جو ہر عرض، آسمان زمین، پستی بلندی، بڑی چھوٹی، الٹی سیدھی، وحد کثرت، نور ظلمت وقس علی ہذا ” کائنات بھری پڑی ہے ایسی ہی اضداد یا متقابلات سے۔
Top