Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 38
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
پھر تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کون سی قدرتوں کا انکار کروں گے 83۔ گزشتہ آیت میں بھی اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور نشانیوں کا ذکر موجود ہے اور یہ ترجیح ہر ایک آیت میں قدرت ونشانی بیان کرنے کے بعد بار بار پیش کی جارہی ہے اور ہم بھی بار بار یہ بات عرض کرتے چلے آرہے ہیں کہ یہ بات تنبیہ کے لیے بار بار پیش کی جارہی ہے کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی ان نشانیوں اور قدرتوں کا اقرار کرکے تکذیب سے باز آجائو ورنہ تکذیب کا خمیازہ تم کو بری طرح بھگتنا ہوگا۔
Top