Tafseer-e-Majidi - Al-Qalam : 26
فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ
فَلَمَّا : تو جب رَاَوْهَا : انہوں نے دیکھا اس کو قَالُوْٓا : کہنے لگے اِنَّا لَضَآلُّوْنَ : بیشک ہم البتہ بھٹک گئے ہیں
تو جب اس (باغ) کو دیکھا تو بول اٹھے کہ یقیناً ہم راستہ بھول گئے،12۔
12۔ (جو کہیں یہاں نکل آئے) باغ اب باقی ہی کہاں تھا، جسے وہ لوگ دیکھ کر پہچانتے، یہی سمجھے کہ ہم کسی غلط جگہ آگئے ہیں۔
Top