Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 119
فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَ انْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَۚ
فَغُلِبُوْا : پس مغلوب ہوگئے هُنَالِكَ : وہیں وَانْقَلَبُوْا : اور لوٹے صٰغِرِيْنَ : ذلیل
سو وہ لوگ وہیں ہار گئے اور ذلیل ہو کر رہے،156 ۔
156 ۔ یہ مغلوبیت اور ذلت ظاہر ہے کہ علاوہ ساحروں کے ساری فرعونی پارٹی کے حصہ میں آئی تھی (آیت) ” انقلبوا صغرین “۔ انقلب ہمیشہ رجع ہی کا مترادف نہیں ہوتا۔ صار کے معنی میں بھی آتا ہے اور یہاں یہی مراد ہے۔ ای صاروا اذلاء (روح)
Top