Tafseer-e-Mazhari - Al-Baqara : 151
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ
وَمَا خَلَقْنَا : اور ہم نے نہیں پیدا کیا السَّمَآءَ : آسمان وَالْاَرْضَ : اور زمین وَمَا : اور جو بَيْنَهُمَا : ان دونوں کے درمیان لٰعِبِيْنَ : کھیلتے ہوئے
اور ہم نے آسمان اور زمین کو جو اور (مخلوقات) ان دونوں کے درمیان ہے اس کو لہوولعب کے لئے پیدا نہیں کیا
وما خلقنا السمآء والارض وما بینہما لعبین۔ اور ہم نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ کہ ان کے درمیان ہے اس کو اس طور پر نہیں پیدا کیا کہ ہم فعل عبث کرنے والے ہوں۔ لِعٰبِیْنَبیکار کام کرنے والے ‘ یعنی آسمان و زمین اور ان کی درمیانی کائنات کی تخلیق ہم نے بیکار نہیں کی۔ بلکہ ان کے اندر اپنی حکمت کے عجائب کا اظہار کیا ہے۔ عبرت اندوز نظر رکھنے والوں کے لئے ان کے اندر ذخیرۂ عبرت پوشیدہ ہے اور معاش و معاد کو درست کرنے کا سامان موجود ہے ‘ ضروری ہے کہ ان موجودات کی ظاہری نظر فریبیوں کا شکار نہ ہوجائیں اصل حکمت پر غور کریں اور اس ساری کائنات کو تحصیل کمال کا ذریعہ بنائیں۔
Top