Jawahir-ul-Quran - Al-Ankaboot : 56
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
سَيَقُوْلُوْنَ : جلدی (ضرور) وہ کہیں گے لِلّٰهِ : اللہ کے لیے قُلْ : فرمادیں اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ : کیا پس تم غور نہیں کرتے
جھٹ بول اٹھیں گے کہ خدا کا۔ کہو کہ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
سیقولون للہ کہ یہ سب کچھ اللہ کا ہے پھر اس اقرار کے بعد۔ قل افلا تذکرون۔ آپ ان سے کہئے (کہ جب اللہ ہی کا سب کچھ ہے) تو پھر تم کیوں غور نہیں کرتے کہ جس نے زمین اور زمین کے باشندوں کو پہلی مرتبہ پیدا کیا وہ دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہوگا اعادۂ ایجاد کی قدرت کا انکار کیا معنی رکھتا ہے۔
Top