Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 152
الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ
الَّذِيْنَ : جو لوگ يُفْسِدُوْنَ : فساد کرتے ہیں فِي : میں الْاَرْضِ : زمین وَ : اور لَا يُصْلِحُوْنَ : اصلاح نہیں کرتے
جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے
الذین یفسدون فی الارض ولا یصلحون۔ جو سرزمین میں فساد کیا کرتے ہیں اور اصلاح (کی بات) نہیں کرتے حضرت ابن عباس ؓ نے مسرفین کی تفسیر کی مشرکین۔ مقاتل نے کہا وہ نو آدمی جنہوں نے اونٹنی کو قتل کیا تھا۔ زمین میں فساد کرتے ہیں یعنی اللہ کی نافرمانیوں سے ملک میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں اور اللہ کی فرمانبرداری کر کے سنوار نہیں پیدا کرتے۔
Top