Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 211
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ
وَمَا يَنْۢبَغِيْ : اور سزاوار نہیں لَهُمْ : ان کو وَمَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : اور نہ وہ کرسکتے ہیں
یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں
وما ینبغی لہم اور شیاطین کے لئے ایسا کرنا جائز بھی نہیں ہے (کیونکہ قرآن ہدایت ہے اور شیاطین گمراہی کی طرف بلانے والے ہیں) ۔ فما یستطیعون۔ اور وہ ایسا کرنے کی طاقت بھی نہیں رکھتے کیونکہ قرآن میں غیب کی خبریں دی گئی ہیں شیطان غیبی خبریں (کیا جانیں اور) کیسے القا کرسکتے ہیں۔
Top