Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 220
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
اِنَّهٗ : بیشک وہ هُوَ : وہی السَّمِيْعُ : سننے والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
بےشک وہ سننے اور جاننے والا ہے
انہ ہو السمیع العلیم۔ بلاشبہ وہی سننے والا اور جاننے والا ہے اقوال کو سنتا اور افعال کو نیتوں کو اور تمام امور کے انجام کو جانتا ہے لہٰذا اسی پر توکل کرنا مناسب ہے۔
Top