Tafseer-e-Mazhari - Az-Zukhruf : 55
فَلَمَّاۤ اٰسَفُوْنَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ
فَلَمَّآ : تو جب اٰسَفُوْنَا : وہ غصے میں لائے انْتَقَمْنَا : انتقام لیا ہم نے مِنْهُمْ : ان سے فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِيْنَ : تو غرق کردیا ہم نے ان سب کو
جب انہوں نے ہم کو خفا کیا تو ہم نے ان سے انتقام لے کر اور ان سب کو ڈبو کر چھوڑا
فلما اسفونا انتقمنا منھم فاغرقنھم اجمعین پھر جب انہوں نے ہم کو سخت غضبناک کردیا تو ہم نے ان سے انتقام لیا اور سب کو (نیل میں) ڈبو دیا۔ اٰسَفُوْنَا یعنی جب عناد اور نافرمانی میں وہ حد سے بڑھ گئے تو ان کی نافرمانی نے ہم کو غضبناک کردیا۔ اَسِفَ فُلاَنٌ فلاں شخص سخت غضبناک ہوگیا۔
Top